21 جنوری، 2025، 7:11 PM

اسرائیل مقررہ مدت کے اندر لبنان کی سرزمین سے نکل جائے، صدر جوزف عون

اسرائیل مقررہ مدت کے اندر لبنان کی سرزمین سے نکل جائے، صدر جوزف عون

لبنان کے صدر نے اس ملک کی سرزمین سے صیہونی فوجیوں کے مقررہ مدت کے اندر مکمل انخلاء کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے صدر  جوزف عون نے جنگ بندی معاہدے میں طے شدہ آخری تاریخ کے اندر ملک کے مقبوضہ علاقوں سے صیہونی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جوزف عون نے خبردار کیا کہ قابض حکومت کی جانب سے مقررہ تاریخ پر لبنانی سرزمین سے انخلاء پر عمل نہ کرنا جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔

جنگ بندی معاہدے پر دستخط کے 60 دن بعد اسرائیل کو لبنان سے اپنی تمام قابض افواج کو نکال کر اس ملک کی فوج اور اقوام متحدہ کے امن دستوں کے حوالے کرنا ہے۔

 لبنانی قوم اور مزاحمت نے صیہونی حکومت کو کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرے بصورت دیگر بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

News ID 1929747

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha